عالمی یوم بصارت پر شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام

عالمی یوم بصارت پر شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام

  



ملتان،رحیم یارخان(وقائع نگار،بیورو رپورٹ) پور ی دنیا میں ہر اکتوبر کی دوسری جمعرات کو عالمی یوم بصارت منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام الناس میں آنکھوں کی بیماریوں، ان سے بچاؤ، تشخیص اور طریقہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

علاج کا شعور و اگاہی اجاگر کرنا ہے۔ پوری دنیاکی طرح شیخ زید ہسپتا ل رحیم یارخان میں بھی شعبہ امراض چشم اور انجمن ماہرین امراض چشم رحیم یارخان کے تعاؤن سے عالمی یوم بصارت منایاگیا۔ اس سلسلے میں 10اکتوبر بروزجمعرات کو ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کے مہمان خصوصی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسین تنویرتھے۔ جبکہ اعزازی مہمان چیئرمین پاکستان بلائنڈ کونسل سید سلطان شاہ تھے۔ واک میں میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی،پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسر ڈاکٹر جمال انور، پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری، ڈاکٹر الیاس احمد، ڈاکٹر عمرچیمہ سمیت ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جسمیں آنکھوں کی بیماریوں سے ہونے والے نقصانات،اس سے بچاؤ کے طریقہ اور اس کے علاج کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی، ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق چوہدری نے لیکچر دیے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرسمیرا ریاض نے سرانجام دیے۔ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسین تنویرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی بیماریوں میں 80%بیماریاں قابل بچاؤوقابل علاج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال میں آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی ہر سہولت موجود ہے۔انہوں نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مریضوں کے علاج ومعالجہ میں مزید تندہی سے کام کرنے کی تلقین کی اور اس سے عبادت کا درجہ قراردیا۔ ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے نابینا پن کو ایک بڑی معذوری قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات کی فوری تشخیص وعلاج کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے اگاہی واک کو انتہائی ضروری قرار دیا انہوں نے زور دیا کہ عوام الناس میں نچلی سطح تک آنکھوں کی بیماریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر انجمن ماہرین امراض چشم رحیم یارخان ڈاکٹر طارق شاد نے انجمن کی کارکردگی پیش کی اورپرائیوٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر میں ملکر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں انجمن کے کردار کو اجاگر کیا۔آئی ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن اور واک کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ آپٹو میٹریسٹ ڈاکٹر فیصل رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ڈیپارٹمنٹ شیخ زیدہسپتال میں Low Vision Clinicاور پردے کے آپریشن جیسے جدید طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ بچوں میں سفید موتیا اور کالا موتیا کے مفت آپریشن کا انتظام موجود ہے جسکا سہرا پرنسپل و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال اور پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی کوجاتا ہے۔ واک میں خصوصی طور پرڈاکٹر رضا اللہ خان،ڈاکٹر صدیق چوہدری،ڈاکٹرخاور صدیق،ڈاکٹر طارق حسین، ڈاکٹر حافظ محمد لطیف،ڈاکٹر محمد صدیق آزاد، ڈاکٹر محمد رمضان ڈاکٹرشوکت بلال، ڈاکٹر ہما فیض،ڈاکٹر نائلہ جبیں، ڈاکٹر ندا طارق، ڈاکٹر حنا اختر، ڈاکٹر ثانیہ اسلم،سوشل نیڈ آفیسر اعجاز احمد سمیت ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم بصارت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...