سی پیک موٹروے پراجیکٹ قومی ورثہ  حفاظت سب کی ذمہ داری ہے‘اکرم انجم

سی پیک موٹروے پراجیکٹ قومی ورثہ  حفاظت سب کی ذمہ داری ہے‘اکرم انجم

  



شجاع آباد(نامہ نگار)سی پیک موٹر وے پراجیکٹ قومی ورثہ اور اثاثہ ہے اور اسکی حفاظت ذمہ داری صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ ہم سب پر بھی عائد ہوتی ہے، کرنل ریٹائرڈ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 اکرم انجم موٹر وے کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس کے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے اور تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، آر پی او وسیم خان، سی پی او زبیر دریشک تفصیلات کے مطابق سی پیک پشاور کراچی موٹر وے پرجیکٹ ملتان سکھر سیکشن کے چیف سیکیورٹی کنسلٹنٹ کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے موڑوے پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے آر پی او ملتان وسیم خان اور سی پی او ملتان زبیر دریشک سے انتہائی ملاقات کی ملاقات میں سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے آر پی اور وسیم خان اور سی پی او زبیر دریشک کو پاکستانی اور چینی انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک موٹر وے پراجیکٹ قومی ورثہ اور اثاثہ ہے اور اسکی حفاظت ذمہ داری صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ ہم سب پر بھی عائد ہوتی ہے۔آر پی او ملتان وسیم خان نے کہا کہ موٹر وے کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس کے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔ سی پی او ملتان زبیر دریشک نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ملتان اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے بھی ملاقات کی۔

اکرم انجم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...