ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سڑکوں پر، مریض خوار، آپریشن بھی منسوخ

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سڑکوں پر، مریض خوار، آپریشن بھی ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور آپریشن تھیٹر،ریڈیالوجی اور پتھالوجی میں ہڑتال کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز ملتان سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں مکمل ہڑتال کئے رکھی،ملتان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور سمیت آپریشن تھیٹر،پتھالوجی اور ریڈیالوجی میں ہڑتال کی گئی، گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس اور ایپکا تنظیموں نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سرکاری ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،مختلف ہسپتالوں میں کنونشنز، آگاہی سیمینار، پریس کانفرنسز، سڑکوں پر احتجاج، آؤٹ ڈورز کے سامنے احتجاج اور لانگ مارچ سمیت تمام تر آپشنز استعمال کیے گئے مگر حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہوئی اور اب چوری چھپے سے اس کالے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کو گیارہ اکتوبر سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں منظور کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں،جبکہ ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر اس ایکٹ کو منظور کرواکے کیبنٹ ڈویڑن سے بھی منظوری لے لی گئی ہے،انہی حالات کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے مجبوراً انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور معائنہ کروانے اور انسولین لینے کے لئے آئے بزرگ مریض،خواتین نوجوان بچوں نے آوٹ ڈور کے باہر فرش پر ڈیرے ڈال لئے،مریضوں کا کہنا تھا حکومت ڈاکٹروں کو ہڑتال سے روکے آج نشتر ہسپتال میں نہ تو سی ٹی اسکین،ایم آر آئی کیا جا رہا ہے اور نہ کوئی ڈاکٹر چیک کر رہا ہے،ادھر کئی مریض ٹانگوں پر پلستر چڑھائے اسٹریچر پر لیٹے درد سے کراہتے رہے،ادھر نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور صحت سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے کارکنان کی طرف سے تمام تر الیکٹیو سروسز بشمول آؤٹ ڈورز، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی، پتھالوجی معطل کرنے کے باعث کئی آپریشن بھی منسوخ کر دئیے گئے جبکہ دوسری جانب نشتر انتظامیہ سرکاری ملازمین سے ڈیوٹی کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ہڑتال ختم کروانے کی کوشش کی اور وارڈ نمبر 9 کے ڈاکٹر افتخار بوبی کو مذاکرات کے لئے بھیجا تاہم وہ بھی ہڑتال ختم کروانے میں ناکام رہے۔

ڈاکٹر احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...