محکمہ انہار کا کریک ڈاؤن‘ پانی چوری کرنے پر 230 زمینداروں کیخلاف مقدمات

    محکمہ انہار کا کریک ڈاؤن‘ پانی چوری کرنے پر 230 زمینداروں کیخلاف مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ انہار کا کریک ڈاؤن، موگے، کٹ اور پائپ لگاکر نہری پانی چوری کرنے والے 230 زمینداروں کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا۔ مقدمات درج، کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ڈی اوز کینال نے عملہ کے ہمراہ ترنڈہ محمدپناہ، ٹھل حمزہ،(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

موضع سانگلہ، شہباز پور، چندر والی، موضع دشتی، جن پور، دفلی کبیر، موضع رم، چک189پی، 147پی، 193پی، پیر فتح دریا، علی پور، موضع روتی، اورموضع لاٹکی کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مارکر نہری پانی چوری کرنے والے230زمیندار ملزمان فاروق احمد، محمداکمل، محمد بخش، حضور بخش، فاروق احمد، خادم حسین، حاجی کریم، حاجی ریاض، مشتاق احمد، غلام قادر، محمدصادق، غلام یاسین، عبدالمجید، عبدالکریم، تنویرحسین، نذیراحمد، سعیداحمد اورعلی سلیم وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا،ایس ڈی اوز کینال کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کریک ڈاؤن