افغانستان کا مسئلہ سیاسی،مذاکرات سے ہی حل نکالا جا سکتا ہے،اسد قیصر

افغانستان کا مسئلہ سیاسی،مذاکرات سے ہی حل نکالا جا سکتا ہے،اسد قیصر

  



اسلام آباد(آ ئی این پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا سیاسی حل ڈائیلاگ کے ذریعے نکالنا ہوگا۔ پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی امن کی خاطر(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

لازوال قربانیاں دیں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 66 دنوں سے کرفیو کے باعث انسانی بحران کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سوئزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال اور حقائق کو سامنے رکھ کر امن اور ترقی کو موقع دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ہیں، چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں سوئزرلینڈ کے سفیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ66 دن سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے، کرفیو کے باعث انسانی بحران کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، دنیا اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کر دار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوئزرلینڈ مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و جبر روکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں دوطرفہ روابط، تجارتی معاونت، پارلیمانی تعلقات و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...