ملتان:جوائنٹ سیکرٹری کی ماورائے قانون معطلی کیخلاف ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ اقدام کی مذمت
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری حارث طلعت کی ماروائے قانون رکنیت معطلی کے خلاف نائب صدر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عمران غازی‘ فنانس(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
سیکریٹری کنور تنویر انجم‘ ایگزیکٹو ممبر اشفاق احمد ندیم سمیت سینئر ممبران اے معید خواجہ‘ محمد سلیم بخاری‘ خالد اسد چوہدری‘ محمد یونس غازی‘ شاہد سلیم‘ شیخ نوید الظفر‘ عامر رسول‘ عمران نواز‘ چوہدری جمیل‘ طلعت جاوید‘ وقاص خالد‘ رانا عمران‘میاں خالد‘ زبیر رفیق دیگر ممبران نے ٹیکس آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نائب صدر محمد عمران غازی نے کہا کہ صدر بار عبدالستار اور جنرل سیکریٹری ریاض احمد راجا نے اختیارات سے تجاوز اور پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حارث طلعت کی رکنیت معطل کی ہے۔مظاہرین نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر عبدالستار کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ الیکشن لڑنا ہر ممبر کا حق ہے جبکہ صدر عبدالستار اور جنرل سیکریٹری ریاض احمد راجا نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہرممکن طریقے سے اپنے مخالفین کو الیکشن میں شمولیت سے روکا ہے جو قابل مذمت فعل ہے۔ مظاہرین نے صدر عبدالستار اور جنرل سیکریٹری ریاض احمد راجا سے تقاضا کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ راست قدم اٹھا کرجلد ہی تحریک عدم اعتماد کا آغاز کردیا جائے گا۔
احتجاج