وزیراعلیٰ کے بھائی عمر بزدار کی بارڈر ملٹری پولس میں ترقی کا معاملہ‘ ملتان ہائیکورٹ کے جج جسٹس رسال حسن کی سماعت سے معذرت
ملتان،ڈیرہ غازی خان (خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار کی محکمہ بارڈر ملٹری پولیس میں ترقی کا معاملہ۔ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس رسال حسن سید نے سماعت سے معذرت کرلی تفصیل کے مطابق لاہور ہائی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)
کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس رسال حسن سید نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار کو محکمہ بارڈر ملٹری پولیس میں بطور رسالدار ترقی دینے کے حوالے سے دائر پیٹیشن کی سماعت سے معذرت کرلی۔۔عمر بزدار کو ترقی دینے کیلیے رسالدار کی دو نئی آسامیاں پیدا کرکے انہیں دو قبائل بزدار اور لغاری کیلیے مختص کردیا تھا۔اس حوالے سے شہری بشیر احمد چوہان نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی تھی۔جس کی آج جسٹس رسال حسسن سید کی عدالت میں سماعت تھی۔لیکن جسٹس رسال حسن سید نے سماعت سے معذرت کرلی۔
سماعت