حادثات میں 5افرا د جاں بحق، ایک کی خودکشی، زہریلی چیزکھانے سے بچی چل بسا

      حادثات میں 5افرا د جاں بحق، ایک کی خودکشی، زہریلی چیزکھانے سے بچی چل بسا

  



ملتان‘ لودھراں‘ رحیمیار خان‘ ڈیرہ غازیخان‘حاصل پور‘ جھوک اترا‘ ٹھٹھہ صادق آباد (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے‘ 25 سالہ شخص نے خودکشی کر لی جبکہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی‘اس حوالے سے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے وحدت کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نشکے کاعادی معلوم ہوتا ہے اس کی عمر 30سال بتائی جاتی ہے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملتان روڈ  پر  اڈا پرمٹ کے قریب موٹر سائیکل کی رکشہ میں ٹکر  سے  نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر جا ں  بحق  دس سا لہ  بچہ   شد ید  ز خمی   ریسکیو ذرائع کے مطا بق  ملتان روڈ  پر  اڈا پرمٹ کے قریب موٹر سائیکل کی رکشہ میں ٹکر  سے  نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر جا ں  بحق  ہو گیا   اور  دس سا لہ  بچہ  محمد ا یو  ب ولد  محمد ا سلم    ز خمی  ہو گیا  جسے ر یسکیو  1122 نے طبی  ا مدا د  د ینے کے بعد  بچے کو شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کردیا۔رحیمیار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک191پی کارہائشی 28سالہ نوجوان محمدعمران جو کہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہر جارہا تھاکہ اسی دوران سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابوہوکر اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا،ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد عمران جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹرکے مطابق  بین الاصوبائی کوئٹہ روڈ نزد الغازی ٹریکٹر فیکٹری کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ھوا جسمیں چار نوجوان معمولی زخمی ھوئے جبکہ دوسرا حادثہ اسی روڈ پر  شیل پمپ کے نزدیک اے پی وی مسافر کوچ اور موٹرسائیکل کے درمیان رونما ھوا۔ حادثہ کے نتیجہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان خالد ولد خان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے ھسپتال پہنچنے سے قبل ھی جانبحق ھوگیا جبکہ چار افراددلشاد، زاھد حسین،نادر حسین،اور آٹھ سالہ بچہ شہزاد شدید زخمی ھو گئے جہنیں ریسکیو اھلکاروں نے طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ھسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔حاصل پور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق  وہاڑی روڈ نزد اڈا باتلیاں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل رونگ سائیڈ سے ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کے آگے طلبہ آگے جن کو بچاتے ہو? موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا۔جس کی شناخت حاکم علی سکنہ شعلی غربی  کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص  زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 عملہ اورتھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  سترہ سالہ محمد نعمان بھٹی اپنے دو دوستوں کے ہمراہ جکھڑامام دریا سندھ میں نہانے گئے محمد نعمان نہاتے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا نعمان کے دیگر دوستوں نے شور مچایا جس پر نزدیکی لوگ اکھٹے ہو گئے نعمان کے ورثاء  اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو اور مقامی غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نکال لیا معیت گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا آج 9 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں واقع علاقہ چک116دس آر کے رہائشی لیاقت حسین کی 4سالہ بچہ حلیمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں اس نے نامعلوم زہریلی چیز کھا لی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا،بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔والد لیاقت حسین کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔رحیمیار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  شاہ پور کارہائشی35سالہ منظوراحمد نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل جہاں ایمرجنسی وارڈ پہنچتے ہی منظوراحمد جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے7افراد جن میں رکن پور کی رہائشی35 سالہ کرم خاتون، خانپور کی25سالہ تہمینہ بی بی، منٹھار روڈ کی 18سالہ قائمہ بی بی، ظفر آباد کالونی کی40سالہ میما مائی، ڈہرکی کی15سالہ پوجا مائی، چک82کی30سالہ مصباح بی بی اور گھوٹکی کارہائشی22سالہ محمد ارباب شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...