ذہنی صحت کا عالمی دن‘ آگاہی سیمینار‘ واک کا انعقاد

ذہنی صحت کا عالمی دن‘ آگاہی سیمینار‘ واک کا انعقاد

  



ملتان‘ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  میں  ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں مینٹل ہیلتھ اور خودکشی سے بچاؤ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔  ابن سینا ہسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار کی صدارت  ڈاکٹر پروفیسر شبیر ناصر نے کی۔سیمینار سے ڈاکٹر نعیم اللہ لغاری، ڈاکٹرسہیل احمد خان (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

،پروفیسر خالد سعید، بریگیڈئیر (ر)سعادت علی خان ، ڈاکٹرمکیش انبالوی، ڈاکٹراویس کریم ، ڈاکٹر آصف مغل، ڈاکٹر یسری حنیف،ڈاکٹر سعدیہ ، ڈاکٹر راشدہ مصطفے اورڈاکٹرمنزہ بٹ نے خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مہوش،سنان عروج،   اورنائلہ عثمان نے انجام دیئے۔مقررین نے کہا کہ خودکشی کے اسباب میں غربت، بیروزگاری،خاندانی مسائل نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی سماجی  روابط میں مضبوطی ، خیالات و معاملات زندگی میں مشاورت سے خودکشی کے عوامل کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ماہرین کاکہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماری میں مبتلا افراد علاج کروانے سے گریز کرتے ہیں حالانکہ یہ بھی دیگر بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے اس کے علاج میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ دریں اثناء  ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا. اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی دن کی مناسبت سے ذہنی صحت بارے بھر پور آگاہی دی جائے. انچارج شعبہ نفسیات ڈاکٹر شفیق احمد نے بتایاکہ دنیا میں ہر چالیس سیکنڈ بعد ایک فرد خود کشی کرتا ہے اور نفسیاتی اور ذہنی امراض اس کے بڑے عوامل ہیں. رفیق احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ معاشرتی ناہمواری اور ناانصافی ذہنی امراض کو جنم دیتی ہے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے. 

عالمی یوم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...