چوری‘ ڈکیتی کی وارداتوں   میں اضافہ‘ شہری لٹنے پر مجبور

چوری‘ ڈکیتی کی وارداتوں   میں اضافہ‘ شہری لٹنے پر مجبور

  



 ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے چونگی نمبرچھ کے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 قریب محکمہ تعلیم سکولز کے دفتر سے  خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن ا?فیسر سیپرس چھین لیا گیا تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس کے علاقے میں غلام فرید سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا محکمہ تعلیم سکولز کے دفتر میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے اے ای او سے پرس چھین لیا جس میں ایک لاکھ 20ہزاروپے تھے شاہ رکن عالم کالونی میں تنویر سے ایک لاکھ 64ہزار روپے چھین لئے گئے سیتل ماڑ ی پولیس کے علاقے میں محمد خالد سے 10لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین لئے گئے ناصر عباس نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کیگھر سے ملازم عبدالباسط نے چار تولے سونا چوری کر لیا ہے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے وحید، مزمل اور ناصر عباس کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئیگلگشت پولیس کیعلاقے میں ندیم کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، فلک شیر کے دوموبائل فون، نیوملتان پولیس کے علاقے میں الطاف کے کنٹینر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے کامران کا موٹرسائیکل، ندیم اوردیگر 12افراد کے موبائل فون، الپہ پولیس کے علاقے میں اقبال کے گھر سے دو لاکھ 21ہزار روپے مالیت کے زیورات، بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے ظفر اقبال کا موٹرسائیکل، کپ پولیس کے علاقے میں ممتا ز احمد، سید رافع، وقاص اقبال، محمد ظفر حسین، شیخ محمد سلیم، سعید احمد، علی حیدر،محمد فرحان، شکیل احمد اور ملک ماجد اقبال کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے بدھلہ سنت سے محمد نعیم کا موٹرسائیکل، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد انتظار کے 45ہزارروپے چوری کر لئے گئے بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں محمد توقیر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔

وارداتیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر