موٹر وے ایم 5مکمل، ایم 6پر جلد کام شروع
ملتان(نمائندہ خصوصی)موٹروے کے سیکشن سکھر تا حیدر آباد پر دو سے تین ماہ کے درمیان کام شروع ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق ملتان تا سکھر موٹروے ایم 5 پر کام مکمل ہونے کے بعد چینی کمپنی اب جلد موٹروے کے سیکشن ایم 6 پر کام شروع کر دے گی، ایسٹرن کوریڈور کایہ سیکشن 296 کلومیٹر پر محیط ہو گا، جس پر 70 بریج، 243 انڈر پاسز جبکہ 15 انٹر چینجز بنائے جائیں گے موٹروے ایم 6 خیر پور، نوشہرو (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
فیروز، نواب شاہ، شہداد پور، ٹنڈ آدم اور مٹیاری سے ہوتے ہوئے حیدر آباد پہنچے گی موٹروے کا یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہو گا، موٹروے کی تکمیل کے بعد 6 گھنٹے میں طے ہونے والا سفر صرف 2 گھنٹے اور 30 منٹ میں طے ہوا کرے گا، منصوبے پر 2017 ء میں کام شروع ہونا تھا تاہم بڑے منصوبے کی پچیدگیوں کے باعث یہ منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار تھا لیکن اب ایم 5 کی تکمیل کے بعد اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا، موٹروے ایم 6 حید آباد میں ایم 9 جبکہ گوادر، خضدار موٹروے ایم 8 کو بھی لنک کرے گا منصوبے پر تخمینہ لاگت1.7 ارب ڈالر لگایا گیا تھا تاہم موٹروے پر تاخیر سے کام شروع ہونے کے باعث اس کے تخمینہ لاگت میں بھی اضافے کا امکان ہے موٹروے کی تعمیر سے خطے میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گئیں۔
ایم6