حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،سمیع الحسن گیلانی

حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،سمیع الحسن گیلانی

  



اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی ملک میں سماجی،معاشی اور عوام کو مساوی حقوق دلوانے کی جدوجہد کررہی ہے ہم عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لاکر رہیں گے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لوٹی دولت واپس(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

 لانا حکومت کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار رہنماء تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے ڈیرے پر آئے ہوئے سیاسی شخصیات سابق کونسلر ملک غلام فرید ڈوڈی،مجتبیٰ قریشی،حافظ جمیل لنگاہ،مہر غلام ربانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس بار ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی جو کام میرے حلقے میں نہیں ہوئے ان پر میری کڑی نظر ہے بہت جلد ہی حلقے کی عوام کو خوشخبری ملے گی میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں پی ٹی آئی عوام دوست جماعت ہے سابق حکومتوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا مہنگائی،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ سمیت تمام مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی مخالفین تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ہر یونین کونسل سے اپنے اُمیدوارکھڑے کرینگے جن کی جیت یقینی ہوگی اس موقع پر عمائدین علاقہ کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...