مظفر گڑ ھ ماڈل کورٹ‘ ایک ماہ میں 56 مقدمات کے فیصلے

    مظفر گڑ ھ ماڈل کورٹ‘ ایک ماہ میں 56 مقدمات کے فیصلے

  



مظفر گڑھ (کورٹ رپورٹر) مجسٹریٹ ما ڈل کورٹ مظفر گڑھ زاہد حسین گز شتہ ماہ 56مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس میں 27مقدمات میں ملزمان کو بر ی اور 29مقدمات میں ملزمان کو2 لا کھ9 ہزار رو پے جر ما نہ اور مختلف نو عیت کی سزا سنا ئی گئی۔تھا نہ خان گڑھ کے مشہور اقدام قتل کے 10سال(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

پرا نے مقد مہ میں ملز مان سلیم وغیرہ کو مقد مہ میں بر ی کیا گیا جبکہ 6سال قبل شہر میں ڈکیتی کی واردات کے ملزم جمشید کو مجمو عی طور پر 12سال قید با مشقت اور ایک لا کھ روپے جر ما نے کی سزاء سنا ئی گئی۔ مجسٹریٹ ما ڈل کورٹ مظفر گڑھ زا ہد حسین کی شا ندار کا ر کر دگی انتہا ئی کم وقت میں سنگین اور پرا نے مقدمات کے فیصلہ جات پر عوام کا بھر پور اعتماداور پز یرائی۔

ماڈل کورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...