ڈیرہ‘ حاملہ خواتین کیلئے فری ایمبولینس سروس بند‘ مریضوں کو پریشانی کا سامنا

  ڈیرہ‘ حاملہ خواتین کیلئے فری ایمبولینس سروس بند‘ مریضوں کو پریشانی کا ...

  



ڈیرہ غازی خان‘ شادن لُنڈ (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں حاملہ خواتین کی سہولت کے لیے بنائی گئی ایمبولینس سروس بجٹ نہ ہو نے کے باعث بند، ڈیلیوری والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا،کمشنر ڈیرہ مدثر ریاض ملک کا نوٹس،سیکرٹری (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ہیلتھ کو ایندھن کا بجٹ مختص کرنے کی سفارشات بھجوانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں حاملہ خواتین کی سہولت کے لیے گھر سے قریب ترین مرکز صحت میں منتقل کرنے کے لئے 1034 ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے 7 اکتوبر سے 1034ایمبولنس سروس کا بجٹ بند کر دیا ہے جس کے سبب ڈیلیوری والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ مالکان نے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے اس وقت ڈیرہ غازی خان میں 1034ایمبولینس سروس کا سٹیشن ہی موجود نہیں جبکہ کوٹ مبارک،چھابری،شادن لنڈ سمینہ،معموری،ناڑی،مکول کلاں شیرو،غوث آباد،ٹبی قیصرانی سمیت دیگر اسٹیشن بجٹ نہ ہونے کی بنا پر بند کر دیئے گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے محکمہ صحت کی جانب سے 1034ایمبولنس سروس کا آغاز بہت اچھا اقدام تھا جس میں حاملہ خواتین کی سہولت کے لئے گھر سے قریب ترین مرکز صحت میں منتقل کیا جاتا تھا رات کو بھی حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کی صورت میں گھر منتقل کیا جاتا ہے ایسی عوام دوست سروس کا بند ہونا زیادتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے اپیل کی ہے حاملہ خواتین کے لئے 1034 ایمبولینس سروس کا بجٹ بحال کیا جائے ادھر کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1034ایمبولینس سروس معطل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو ایندھن کا بجٹ مختص کرنے کی سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے ڈویژن کے دیگر اضلاع میں "محفوظ ماں زچگی"سروس کو جاری رکھنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایات جاری کردیں۔کمشنرمدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی "1034 ایمبولینس سروس" احسن اقدام ہے اس سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب عوام زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔ہیلپ لائن 1034 پر مفت کال کرکے ایمبولینس منگوائی جاسکتی ہے اور ایمبولینس حاملہ خواتین کو نزدیکی ہسپتال لے جاتی ہے جہاں حکومت کے ویژن کے مطابق محفوظ زچگی کی جاتی ہے اس سے ماں اور بچہ کی صحت بہتر رہتی ہے۔

ایمبولینس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...