مزدور طبقہ تباہ‘ ملک خونی انقلاب کی طرف جا رہا ہے‘ جمشید دستی

  مزدور طبقہ تباہ‘ ملک خونی انقلاب کی طرف جا رہا ہے‘ جمشید دستی

  



مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسان مزدور تاجر طبقہ تباہ ہو چکا، ملک خونی انقلاب کی طرف جا رہا ہے عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے حکومت کو مزید چند ماہ دیئے گئے تو ملک مکمل بیٹھ جائے گا ڈنڈے طاقت کے زور پر حکومت نہیں چل سکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے مظفرگڑھ ہویس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے آج انگریز دور کی یاد تازہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ہو گئی ہے انگریز بھی اپنے غلام جاگیر داروں کا ظلم قائم رکھنے کے لئے جاگیر داروں کی مرضی کے ایس ایچ اوز تعینات کرتا تھا اور آج پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی عوام کو انہیں وڈیروں جاگیر داروں کھوٹے سکوں کی مرضی کے تھانیداروں کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مافیا بڑے بڑے بھتہ خوروں اور ظالم جاگیر داروں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میں نے اپنا راستہ الگ کیا انہوں نے کہا آج ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے غریب دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے کسان تباہی ہوچکا مزدور ختم ہوگیا تاجر بدحال ہو گیا مگر انصاف کی حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا ملک اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے مگر حکومت ڈنڈے اور طاقت کے ذریعے عوامی جذبات دبا رہی ہے انہوں نے کہا جو بولے گا مارا جائے گا مگر حکومت کا اندازہ نہیں کہ ملک طاقت اور ڈنڈے سے نہیں کارکردگی سے چلتا ہے انہوں نے کہا ڈنڈے کے زور پر سب اچھا کا راگ الاپ کر عوام کا گمراہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا مظفرگڑھ میں لاقانونیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انصافی اراکین اسمبلیوں کو راضی کرنے میں لگے ہیں ہر طرف کمیشن کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ضلع کے اکثر تھانوں میں ٹرینی ایس ایچ او لگے ہوئے ہیں ٹریفک پولیس سر عام وصولیاں کر رہی ہے سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر جائز کام بھی نہیں ہورہے عمران خان نااہلی ہے جس نیچند ماہ میں ہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا وطن عزیر عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے سعودیہ عرب امارات ایران اور چین پاکستان کی حمایت چھوڑ چکے ہیں ہماری خارجہ پالیسی ناکام اور سفارتکاری ختم ہوچکی ہے مگر پھر بھی قوم کو ہر روز جھوٹ کی نئی کہانی سنائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو چند ماہ مزید دیئے گئے تو ملک کے استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے اس موقع پر امبر سیال بھی انکے ہمراہ تھے۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...