بھتہ وصولی کا الزام‘ سابق یوسی چیئرمین کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

بھتہ وصولی کا الزام‘ سابق یوسی چیئرمین کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار‘سپیشل رپورٹر) ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصولی کے الزام میں سابق یونین کونسل کے چیئرمین رانا سجاد اور ان کے بھائی، قریبی عزیز کے خلاف کاروائی جاری ہے اس سلسلے میں رانا سجاد عرف شادا کی گرفتاری کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رانا سجاد کی رہائشگاہ رام کلی پر چھاپہ مارا تاہم اہلکار گھر داخل ہونے کی بجائے انکی رہائش گاہ کے سامنے یونین کونسل کے دفتر (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

میں جا گھسے جس کی کیمرہ فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق رانا سجاد بھتہ وصولی کے الزام میں پہلے سے گرفتار رانا اصغر کے پاٹنر ہیں جبکہ بھتہ کے الزام میں ان کے بھائی رانا فرمان کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ رانا اصغر کے ڈی سی کی طرف سے تیس روز کیلئے حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس پر ان کو تھانہ سیتل ماڑی نے سنٹرل ملتان منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق چیئرمین یونین کونسل رانا سجاد نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کے بعد الزام عائد کیا کہ کہ انہیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے بلایا گیا تھا۔مجھے لالچ اور دباؤ دیا گیا۔مختلف ذرائع سے بھی مجھ پر شاہ محمود قریشی کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن میں نے انکارکردیا۔میں نے انہیں کہا کہ میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے بے وفائی نہیں کر سکتا۔لوٹا بننے سے بہتر ھے سیاسی خود کشی کر لوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے انکار پر میرے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں، کئی روز سے ملتان پولیس کے درجنوں اہلکاروں نیمیرے گھر اوردفترکا محاصرہ کررکھا ہے،۔ رانا سجاد کے مطابق ڈپٹی کمشنر، سی پی او ملتان کے احکامات پران کے بہنوئی کوایک سرکاری لیٹرکے ذریعے نقص امن کیلئے خطرہ اوربھتہ خور قراردیکرتیس روز کیلئے جیل میں نظربند کردیا گیا ہے، گھرکے باہرکئی روز سے پولیس موجود ہے، رانا سجاد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے بس اڈے حسین ٹریولز پربھی سرکاری اہلکارقابض ہیں۔ اس صورتحال میں رانا سجاد ان کے دیگربھائی اوراہل خانہ نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے ہیں۔ لیگی رہنما کے دوبھائیوں رانا فرمان، رانا آصف اوردوملازمین کیخلاف بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، اوران کی گرفتاریوں کے لئے ان کے گھروں پرپولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رانا سجادَ