بہاولپور‘ بارش کے باعث سڑک پر 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

  بہاولپور‘ بارش کے باعث سڑک پر 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) ساجداعوان کالونی، بارش کے باعث سڑک پر 20 فٹ شگاف پڑگیا شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا، کارپوریشن کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی،جلد ہی شگاف کوپراور نئی سیوریج لائن ڈال دی جائیگی احسان راحت،رئیس عمران سب انجینئرکارپوریشن بہاول پورکاموقف، تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتہ بہاول پورمیں طوفانی بارش کے باعث ساجداعوان (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کالونی مین روڈ اللہ والا جنرل سٹور کے سامنے 20 فٹ گہراشگاف پڑگیاجس کے باعث شہریوں کوآمدروفت میں شدیدمشکلات اور 20 فٹ گڑھے کے باعث کوئی بھی حادثہ رونما ہونے کااحتمال تھا مکین سیدالتفات علی زیدی کی درخواست پر کارپوریشن کاعملہ موقع پرپہنچ گیا اور فوری طورپر سکرمشینوں کے زریعے سیوریج لائن کے پانی کے بہاؤ کو درست کیا اس موقع پر سب انجینئر احسان راحت،اور رئیس عمران نے بتایا کہ سڑک پراس بیس فٹ شگاف کوپر کرنے کیلئے اور پائپ لائن کوچیک کرکے جلدہی اس کوبحال کردیاجائیگا شہریوں نے ایڈمنسٹریٹرکارپوریشن بہاول پور اورآفیسران اورعملہ کی تحسین کی۔

شگاف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...