رحیمیار خان‘ کالے یرقان سے 2‘گیسٹرو کا ایک مریض چل بسا
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا، مزید دو افراد ہسپتال میں چل بسے، تفصیل کے مطابق رکن پورکارہائشی50سالہ محمدرفیق اور سنجر پور کارہائشی45سالہ ظفر اقبال کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔دریں اثناء گیسٹر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
و میں مبتلا45 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق گھوٹکی (سندھ) کی رہائشی45سالہ نذیراں بی بی کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود نذیراں بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔
اموات