انٹر امتحان پارٹ فرسٹ میں ابدالین سائنس ہائر سکینڈری سکول کا سو فیصد رزلٹ
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)صدارتی ایوارڈ یافتہ اقامتی ادارے ابدالین سائنس ہائر سیکنڈری سکول دین پور کے طلبہ نے امتحان ایف ایس سی)پارٹ فرسٹ) میں نمایاں کامیابی حاصل کی،ڈیرہ بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحان میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
طالبعلم محمد زاہدحاصل کردہ نمبر480 طالبعلم حسن محی الدین475 طالبعلم محمد منعم473 نمبر کیساتھ فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ پوزیشن حاصل کی،17 طلباء نے450 سے زائد،85طلبہ نے400 سے زائد،161 طلبہ نے350 سے زیادہ نمبرز حاصل کر کے سکول کے سابقہ تعلیمی ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا،امتحان دینے تمام طلبہ امتیازی نمبروں کیساتھ پاس ہوئے، محمد ہارون469 عادل نثار468 محمد عمران467 عمر فاروق466 حذیفہ مشتاق457 محمد عتیق الرحمن457،مدثر خالد455 محمد سلطان محمود454 عبدالرزاق453 عبدالباسط452 محمد احسن452 محمد حارث شہباز450 محمد طیب سجاد450 نمبروں کیساتھ ڈیرہ بورڈ،ضلع اور سکول میں نمایاں رہے،یاد رہے کہ امسال میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں بھی سکول کے طلبہ نے ڈیرہ بورڈ میں پوزیشنیں حاصل کی ہیں،انٹر پارٹ ون کے شاندار نتائج پر بانی ادارہ عدیل مختار خان کو ایم این اے مہر ارشاد سیال،ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحی خان دستی،ایم پی اے عون حمید ڈوگر،ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان،ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا،صدر بار ایسو سی ایشن مہر اعجاز احمد ایڈووکیٹ،ممبر پنجاب بار کونسل سید منصور شاہ ایڈووکیٹ،ضلعی صدر ایپکا وزیر خان دستی،معروف ماہر تعلیم بانی مثالی سکول الحاج شیخ جمیل قریشی،سر پر ست تاجران ملک جاوید اختر،جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری عمردراز نے مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی کہ ابدالین سکول نونہالان وطن کی آبیاری کا فریضہ سدا یونہی انجام دیتا رہیگا۔
ابدالین