دنیا نے تسلیم کر لیا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، علی امین گنڈاپور

    دنیا نے تسلیم کر لیا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، علی امین ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مزیز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،کشمیریوں کو حق خوداردایت دلوانے کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔ فاشسٹ ہندو مودی کاایجنڈا ہر سطح پر بے نقاب کریں گے، عالمی سطح پر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مزیز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،کل یوم یکجہتی کشمیر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

بھرپور انداز سے منایا جائے گا،ڈی چوک اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائیگی، تمام ادارے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے بھرپور انتظامات کریں۔جمعرات کو وفاقی وزیرنے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کنے شرکت کی۔وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائے گا، کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ڈی چوک اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناء جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...