سکھر ملتان موٹر وے رواں نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے‘ ارشد جاوید

  سکھر ملتان موٹر وے رواں نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے‘ ارشد جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان پور (نامہ نگار) سکھر ملتان موٹر وے رواں نہ کرنے سے روزانہ قوم کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے کئی مرتبہ افتتاحی تاریخ دینے کے باوجود روڈ چالو نہ کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں آ سکی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے صدر مرکزی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی کے سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی اانہوں نے کہا کہ سکھر ملتان موٹروے کو مکمل ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے اور افتتاح کے لیے کئی بار تاریخ کا بھی اعلان کیاگیا لیکن تمام تر انتظامات مکمل ہونے کے باوجود قوم کا روزانہ پیٹرول اور وقت کی مد میں کروڑوں کا نقصان کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے اعتنائی اور عوامی مسائل سے لاعلمی اور لاتعلقی کی وجہ سے قوم مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہو رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹر وے ایم فائیو کو عوام کی سہولت کے لیے فوری طور پر چالو کیا جائے اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی نے شہر اور علاقائی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرنے کا عہد کیا۔
ارشد جاوید