سرکاری اداروں کیجانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز فراہمی کا انکشاف

  سرکاری اداروں کیجانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز فراہمی کا انکشاف

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سرکاری اداروں کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق رحیم یارخان میں محکمہ سوئی گیس، میپکو، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر محکموں کی جانب سے غیر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

قانونی پرائیویٹ سکیمیں کو کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں این او سی کو طلب نہیں کیا جارہا، ذرائع کے مطابق نجی سکیم مالکان کی طرف سے پرانا ابتدائی منصوبہ بندی کا سرٹیفکیٹ دکھا کر بجلی، گیس کنکشن لگوائے جارہے ہیں،واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی پرائیویٹ کالونیوں کے بڑھتے رحجان پر کو ختم کرنے کے لئے میپکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو این او سی کے بغیر رہائشی کالونیوں میں سروسز مہیا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جسے محکموں کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

سروسز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...