پی ایس پی اقتدارکی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے‘ انیس قائم خانی

  پی ایس پی اقتدارکی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے‘ انیس قائم خانی

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)  پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف تین سال کے عرصہ میں سندھ سمیت ملک بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے کارکن پارٹی کو منظم کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں جلد پارٹی قائد مصطفی کمال ملتان سمیت جنو بی پنجاب کا دورہ کریں گے لسانی نہیں انتظامی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 بنیادوں پر الگ صوبے کے حق میں ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری پر حکومت حقیقی معنوں میں قابو پائے تاجر برادری کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں دیگر پارٹی رہنما ؤں شبیر قائم خانی، اشفاق احمد منگی، کرامت علی شیخ، راؤ تیمور، عرفان نیازی، رائے خالد نے بھی خطاب کیا انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ آج ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں 66روز سے کرفیو نافذ ہے تو دوسری طرف آزاد کشمیر کی حالت زار بھی بہتر نہیں ہے مظلوم کشمیر ی تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں امت مسلمہ کو انسانی ہمدردی کے ناطے جاگنا ہو گا اور مظلوم کشمیریوں کے لئے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔علاوہ ازیں انیس قائم خانی نے وسیب تاجر اتحاد کے چیئرمین امتیاز شیخ، صدر سید مطلوب بخاری کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی اور کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکسوں سمیت دیگر مسائل بارے حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے بعدازاں انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے دونوں گروپوں کے رہنماؤں راناتصویر احمد، زاہد بلال قریشی، راؤ عارف رضوی سے ملاقات کے علاوہ شام دوستاں کے انجینئر ممتاز احمد خان، واسا یونین (سی بی اے) کے صدر وحید رجوانہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وحید رجوانہ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ تحریک صوبہ ملتان کے رہنما رانا تصویر احمد نے انہیں صوبہ ملتان کے سلسلے میں سفارشات بھی پیش کیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ لسانی بنیادوں پر نہیں انتظامی بنیادوں پر الگ صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں اور اس سلسلے میں وہ ہر سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے جبکہ کونسلرز اتحاد کے وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انیس قائم خانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...