ناقص صفائی، ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 11فوڈ پوائنٹس سربمہر

ناقص صفائی، ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 11فوڈ پوائنٹس سربمہر

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑ ھ میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکا، زائدالمیعاد اشیاء، مضرصحت ملاوٹی مصالحہ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

جات، چائنہ نمک کی فروخت کرنے،لائسنس نہ ہونے،ناقص صفائی پر اختر کریانہ سٹوراوراللہ وسایہ ڈرنک کارنرکو سیل کر دیا۔اسی طرح رحیم یارخان میں غلام عیسی کریانہ سٹور،زم زم کنفیکشنری سٹور،عظیم کریانہ سٹوراور ڈرنک کارنر کو سربمہر کیا گیا۔ خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کھلے رنگوں، کیمیکلزکے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرطاہر سویٹس اینڈ قلفی کھیر جبکہ مظفرگڑھ میں غلام عباس برفی یونٹ کوسیل کیا۔مزید برآں رحیم یارخان میں مضرصحت کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت، لائسنس نہ ہونے،غیر معیاری سٹوریج،ناقص صفائی پر رانا شکیل گرائنڈنگ یونٹ اورواحد بخش سیڈ اینڈ سپائسز گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گلے سڑے آم،پراسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،فنگس زدہ مینگو پلپ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال، لیبلنگ کی عدم موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرایس آمنہ فوڈز کوسیل کیا۔ علاوہ ازیں ملتان،خانیوال،بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر152,000 کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر75,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اورمضرصحت خوراک تلف کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...