ڈیرہ‘ سپیشل ایجوکیشن میں تعینات نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی‘سٹی رپورٹر) اسپیشل ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان میں تعینات نابینا افراد کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف کمشنر آفس کے سامنے احتجاج،سپیشل افراد کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سکول ڈیرہ غازیخان (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
میں تعینات نابینا افراد نے تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مستقل نہ کیے جانے پر گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی احتجاج میں شریک نابینا افرادمحمد فراز، غلام یسین، محمد رمضان، غلام فرید، محمد حسین،امان اللہ وغیرہ کا کہنا تھا کہ عرصہ تین سال سے وہ اسپیشل ایجوکیشن سکول میں ڈیلی ویجز کی پوسٹوں پر کام کررہے ہیں لیکن ان کو مستقل کرنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں جسکی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار رہتے ہیں نابینا افراد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکشن سمیت اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو نوکریوں پر مستقل کیا جائے تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔
نابینا افراد