ماہ ستمبر میں فوڈ اتھارٹی نے 40 ہزار سے زائد  مقامات چیک‘ 640 پوائنٹس سیل کیے

  ماہ ستمبر میں فوڈ اتھارٹی نے 40 ہزار سے زائد  مقامات چیک‘ 640 پوائنٹس سیل کیے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ نے ماہ ستمبر کے دوران صوبہ بھر میں کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔40 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر640فوڈ پوائنٹس کو سیل جبکہ ایک کروڑ 99لاکھ 58ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔صوبہ بھر میں ستمبر کے مہینے میں 40 ہزار526مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے۔ جعسازوں،ملاوٹ مافیا اور صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 640فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 344کی پروڈکشن اصلاح تک بنداورناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 99لاکھ 58ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرمزید بہتری کے لیے 32ہزار 963فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز اور 4ہزار 647کے لائسنس اپلائی کروائے گئے۔ 

ماہ ستمبر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...