گھر میں کھیلتے 4بچے گڑیں گرے، 2جاں ب حق، ایک کی حالت تشویشناک

گھر میں کھیلتے 4بچے گڑیں گرے، 2جاں ب حق، ایک کی حالت تشویشناک

  



راجن پور‘ مٹھن کوٹ‘ رحیمیارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی)  نواحی علاقہ رکھ کوٹ مٹھن میں بلال احمد اور حق نواز دو بد قسمت بھائی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گھر ہی میں گٹر بنا رکھا ہے آج صبح گھر کے مرد محنت مزدوری جبکہ گھر کی خواتین کپاس چننے کیلئے کھیتوں میں چلی گئیں تو بچے کھیلتے ہوئے گٹر کے اوپر بنی سلیب پر جا بیٹھے جس کے ٹوٹنے سے وہ نیچے گٹر میں جا گرے دو سالہ علی شہزاد موقع پر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3سالہ شبانہ بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں دم توڑ گئی 5سالہ شیرزمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا ہے 5سالہ فضیلہ بی بی کی حالت خطرے سے باہے بتائی جاتی ہے شیر زمان اور شبانہ بی بی حق نواز کے بیٹے ہیں جبکہ علی شہزاد فضیلہ بی بی بلال احمد کے بیٹے ہیں بچوں کے والدین نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع جب ریسکیو 1122کو دی گئی تو ایک گھنٹہ لیت و لعل سے کام لیا گیا اور بتایا کہ ہمارے پاس پٹرول نہیں ہے جب ایک بچے کی موت واقع ہو گئی تو ریسکیو اہلکاروں نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا اور ایک گھنٹہ بعد رکھ کوٹ مٹھن پہنچے اور جائے حادثہ پر آنے سے انکار کر دیا جو کہ کچھ فاصلے پر ہے اور اصرار کیا کہ بچوں کو یہاں لے آیا جائے چنانچہ ایسا کیا گیا ورثاء نے الزام لگایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار آجاتے اور فوراً طبعی امداد مل جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔مزید برآں ڈی ایس پی صدر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...