محکمہ اوقاف نے زمین کا 13 سالہ ریکارڈ جمع کرادیا‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  محکمہ اوقاف نے زمین کا 13 سالہ ریکارڈ جمع کرادیا‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  



ملتان (وقا ئع نگار) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ کے جواب میں محکمہ اوقاف نے زمین کا 13 سالہ ریکارڈ جمع کروا دیا جس کی روشنی میں اینٹی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے محکمہ اوقاف نے 1985 سے 1998 تک کا زمین کا سرکاری ریکارڈ انٹی کرپشن کو جمع کروادیا۔محکمہ اوقاف کے مطابق مخدوم رشید میں اوقاف کی زمین کا باقی 14 سال کا ریکارڈ بھی آئندہ ہفتے تک جمع کروادیں گے۔مخدوم رشید میں اوقاف کی زمین پر قبضہ کیس میں زاہد بہار ہاشمی اور محکمہ اوقاف کے افسران زیر تفتیش ہیں۔ اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ کے مطابق زاہد بہار ہاشمی نے محکمہ اوقاف کی 60 ایکڑ زمین پر 27 سال غیر قانونی طور پر کاشتکاری کرتے رہے، جنہوں نے 1985 سے 2012 تک زمین پر قبضہ کر کے سرکاری خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔جس کی تحقیقات اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ہیں۔

ریکارڈَ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...