میپکو کی کارروائیاں‘ 131 بجلی چور دھر لیے‘ بھاری جرمانے

  میپکو کی کارروائیاں‘ 131 بجلی چور دھر لیے‘ بھاری جرمانے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 131بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ70ہزار یونٹس بجلی چوری (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کرنے پر31لاکھ66ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔10 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔9اکتوبر کو ملتان میں 15گھریلواورکمرشل صارفین کو26548یونٹس چوری کرنے پر547598 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو17332یونٹس چوری کرنے پر301631روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9گھریلوصارفین کو 14241یونٹس چوری کرنے پر272770روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلوصارفین کو14695یونٹس چوری کرنے پر283700روپے جرمانہ،ساہیوال میں 21 گھریلو صارفین کو28966یونٹس چوری کرنے پر546688روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 19گھریلواور کمرشل صارفین کو20936یونٹس چوری کرنے پر392000روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو27457یونٹس چوری کرنے پر420002روپے جرمانہ اور7 مقدمات درج،بہاولنگر میں 7گھریلوصارفین کو7148 یونٹس چوری کرنے پر233493روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو13054 یونٹس چوری کرنے پر169021روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...