ڈینگی بخار کا شبہ‘ ملتان میں 12‘ ساہوکا میں 4 مریض ہسپتال داخل

  ڈینگی بخار کا شبہ‘ ملتان میں 12‘ ساہوکا میں 4 مریض ہسپتال داخل

  



ملتان‘ ساہوکا (وقائع نگار‘ نامہ نگار) ملتان (وقا ئع نگار)ڈینگی کے وار جاری۔نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں 12 نئے مریض داخل کئے گئے ہیں۔داخل کئے گئے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

مریضوں کے بلڈ نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں:آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی کا شکار 6 مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کئے گئے ہیں:نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی کا شکار 25 اور شبہ میں 12 مریض زیر علاج ہیں۔دریں اثناء ساہوکا کے نواحی علاقے چک نمبر 317ای بی سمیت تحصیل بھر سے ڈینگی سے متاثر چار مریض ہسپتال پہنچ گئے ڈینگی کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود رہی ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال داخل ہونے والوں میں اسد علی،علی رضاسکنہ 317ای بی بشارت علی سکنہ 413ای بی فوزیہ بی بی سکنہ 415ای بی شامل ہیں ہسپتال میں داخل ہونے والوں مریضوں سے متعلق معلومات کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے رابطہ کرنے پر فون اٹینڈ نہیں کیا جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی نے بتایا کہ مریض دیگر شہریوں سے متاثر ہو کر آئے ہیں۔

ڈینگی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...