بی ایم پی کی کارروائی‘ 13 من مضر صحت گٹکے کی سمگلنگ ناکام بنادی

  بی ایم پی کی کارروائی‘ 13 من مضر صحت گٹکے کی سمگلنگ ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) بین الصوبائی چیک پوسٹ تھانہ بواٹہ بی ایم پی نے غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کو سمگلنگ کر نے کا منصوبہ ناکام بنا دیا لاکھوں مالیت کا گٹکا پکڑ اگیا جبکہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑی کو بھی پولیس تھانہ بواٹہ نے اپنے قبضہ میں لے لیا تفصیل کے مطابق سرکل آفیسر بی ایم پی کریم نواز خان،ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ بواٹہ حبیب اللہ خان نے بتا یا کہ میری ٹیم امجد علی،محمد(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

رفیق،محمد اقبال،خلیل احمد نے بلوچستان سے پنجاب داخل ہو نے والی ڈائیوو کوچ کو چیک کیا تو کوچ کے خفیہ خانوں میں سیب کے بوروں میں غیر قانونی اور غیر ملکی گٹکے کی بھاری مقدار 13من چھپائی ہو ئی تھی تو ٹیم نے خصوصی چیکنگ کر تے ہو ئے 13من گٹکا برآمد کر لیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری کاروائی میں بی ایم پی چیک پوسٹ بواٹہ نے چیکنگ کے دوران نان کسٹم پیڈ کار برنگ سفید کو بھی پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا کمشنر مدثر ریاض ملک،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور پولیٹیکل اسسٹنٹ بی ایم پی سید موسی رضا کی ہدایات پرعمل درآمد کر تے ہو ئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے کر عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
گٹکا