اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 6ارب 46کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کرائی
لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ستمبر 2019 میں 6 ارب 90کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی، ایک ماہ میں 4 کروڑ 25اکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی، اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں تقریبا 6ارب84 کروڑ روپے کی لینڈ ریکوری کی،83لاکھ 30ہزار روپے کی انڈریکٹ ریکوری کی گئی، اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں 1652 شکایات موصول ہوئیں،اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1667 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 428انکوائریاں لگائیں اور 491جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیاہے، اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 121 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 141جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، اینٹی کرپشن کی طرف سے 58چالان پیش کئے گئے، 24 ریڈ کے گئے جن میں 154افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ماہ میں 9 عدالتی مفروروں اور 42اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہناہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔
اینٹی کرپشن