پنجاب اسمبلی اور ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

       پنجاب اسمبلی اور ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمتی ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کی ٹیم نے جاوید احمد ملک Countary Representativeکی  سربراہی میں پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کی نمائیندگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے کی جبکہ DRIکی طرف سے  جاوید احمد ملک نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدہ کا مقصد سینٹ آف پاکستان، نیشنل اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے زیادہ موثر قانون سازی کرنا ہے۔ملاقات میں ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب، ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی پنجاب اسمبلی خالد محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے کہا کہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی بہتری کے لیے کوشاں رہے ہیں۔DRI  اپنے منصوبہ سے پنجاب اسمبلی، چاروں صوبوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس سے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔معاہدہ کے مطابق عنقریب اراکین اسمبلی کی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس سے بہتر انداز میں قانون سازی کرنے میں مدد ملے گی۔DRI کی ٹیم نے اسمبلی سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہمیشہ بڑے احسن طریقے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو خدمات مہیا کرتے ہیں تاہمDRI نے اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ اسمبلی سٹاف کی ٹریننگ کا بھی جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ سیکرٹری اسمبلی نے اراکین اسمبلی اور سٹاف کی کارکردگی بڑھانے کے لیے DRIکے منصوبے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں DRI اپنے پروگرام کو عملی جامہ پہنائے گی۔

مفاہمتی یادداشت

مزید : صفحہ آخر