آر اے بازار راولپنڈی خودکش دھماکہ کیس، 20مرتبہ سزائے موت پانیوالا  ملزم بری 

  آر اے بازار راولپنڈی خودکش دھماکہ کیس، 20مرتبہ سزائے موت پانیوالا  ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے آرے بازار راولپنڈی خود کش دھماکہ میں 20 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کر دیا جبکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ بیس قیمتی جانیں چلی گئیں،سرکار نے اچھا کیس نہیں بنایا، شہادت قانون کے مطا بق نہ ہو تو ہم کیا کریں؟ ملوث ہونے میں ثابت کرنے کیلئے کچھ تو شہادت ہونی چاہیے۔ جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عمر عدیل پر راولپنڈی کے آرے بازار میں خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو بیس مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک دلائل میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا یہ عام دھماکہ نہیں بلکہ اس میں ملک و قوم کے محافظین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں بیس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سرکار اچھا کیس بنانے میں ناکام رہی، گیارہ ماہ بعد شناخت پریڈ لا رہے ہیں، کیا گیارہ ماہ بعد کسی کی شکل یاد رہتی ہے، کیا سرکار کو اتنے بڑے بازار میں دو پولیس اہلکاروں کے علاوہ کوئی گواہ نہیں مل سکا، ان گواہوں کی گواہی چار پانچ ماہ بعد لے کر ضمنی کے شروع میں ڈال دی گئی، ہم اللہ کو جوابدہ ہیں، شہادت قانون کے مطابق نہ ہو تو ہم کیا کریں؟، ملوث ہونے میں ثابت کرنے کیلئے کچھ تو  شہا د ت ہونی چاہیے، لہٰذا عدالت ملزم کی بریت کا حکم سناتی ہے۔
ملزم بری 

مزید :

صفحہ آخر -