ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس  رواں ماہ پیرس میں ہوگا

ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس  رواں ماہ پیرس میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا آئندہ اجلاس 12 سے 15 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس کے لیے پاکستان اپنی عملدرآمد رپورٹ تیار کرچکا ہے جسے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر پیش کریں گے۔اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد 13 اکتوبر کو پیرس روانہ ہوگا۔اسی حوالے سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کمیشن کی جانب سے جامع ہدایات کی بدولت مالیاتی ادارے ایک سال میں 219 مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس (ایس ٹی آرز) فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 8 سال میں صرف 13 ایس ٹی آرز جاری کی گئی تھیں۔ایف اے ٹی ایف کی 40 تجاویز اور اس کے میعارات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کمیشن نے جون 2018 میں ایک ہدایت نامہ ترتیب دیا تھا جسے ایس ای سی پی اے ایم ایل/سی ایف ٹی ریگولیشنز کہا جاتا ہے۔چانچہ ایس ای سی پی نے 72 سیکیورٹیز بروکرز، 27 نان بینکنگ فنانشل کمپنیز، 13 انشورنس کمپنیوں اور 55 انتہائی خطرناک تنظیموں کے کیسز میں انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کی مالی معانت کی روک تھام (سی ایف ٹی) کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 167 معائنے کیے۔ایس ای سی پی رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ ہدایات پر عملدآمد نہ ہونے پر عائد کردہ جرمانوں کے علاوہ مالیاتی اداروں نے ہدایات پر موثر عمل کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات بھی اٹھائے۔اس کے علاوہ کسی متعدد مالیاتی اداروں نے کالعدم شخص کی نشاندہی کے لیے خود مختار اسکریننگ سافٹ ویئرز بھی مقرر کیے ہیں اس کے ساتھ یہ ادارے آن لائن ایس ٹی آرز فائل کرنے کے لیے مالیاتی نگرانی یونٹ (ایف ایم یو) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اے ایم ایل سسٹم تک رسائی بھی کرسکتے ہیں۔
ایف ٹی ایف اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -