کشمیریوں کی نظریں پاکستان حکمرانوں کی امریکہ پر ہیں، عمران خان کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: سراج الحق
اسلام آباد (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلات سے دو چار ہے کیونکہ کشمیر کیلئے روڈ میپ نہیں،عمران خان نے چین میں اعلان کیا کہ ہم ایک کرپٹ قوم ہیں، عمران خان نہ خود کام کرتے ہیں نہ ہی دوسروں کو کام کرنے دیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماؤں کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں اور پاکستان کی امریکہ کی طرف ہیں، 16 اکتوبر کو خواتین اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کریں گی، جمعرات کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تحت یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نہیں چاہتی کہ پوری قوم کشمیر کیلئے ایک پیج پر ہو، حیرت ہوئی جب وزیر ا عظم عمران خان نے کہا کہ جو لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کرے گا وہ غدار ہو گا، انہوں نے کہا کہ نہ یہ خود کام کرتے ہیں اورنہ ہی دوسروں کو کرنے دیتے ہیں،پاکستان بڑی مشکلات سے دو چار ہے کیونکہ کشمیر کیلئے روڈ میپ موجود نہیں ہے یہاں تک چین میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم ایک کرپٹ قوم ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ کیا کوئی سرمایہ کار پاگل ہے کہ وہ کرپٹ ملک میں سرمایہ کاری کرے گا؟ مقبوضہ کشمیر کیلئے اگر آپ رسک نہیں لیں گے تو کوئی آپ کی بات نہیں سنے گا، سنیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں ٹیپو سلطان ہوں اگر وہ ٹیپو سلطان ہوتے تو سری نگر میں ہوتے، انشاء اللہ 16 اکتوبر کو خواتین اسلام آبادمیں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کریں گی۔
سراج الحق