پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے کیس کی سماعت، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرنے کا حکم

پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے کیس کی سماعت، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام سٹیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پولی تھین بیگز کے پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال پر پابندی کے لئے دائر درخواستیں نمٹا تے ہوئے قانون پاس کرانے سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرنا کا حکم دے دیاہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،مسٹر جسٹس جوادحسن اور مسٹر جسٹس مسعود جہانگیر پرمشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی،فاضل بنچ نے کیمسٹری کے ماہرین اور عدالتی معاونین کو بھی میٹنگ میں شامل کرنے اورقانون میں پلاسٹک کی بنی اشیاء کا ذکر کرنے کاحکم دیاہے،فاضل بنچ نے پلاسٹک کی اشیاء بنانے کے خلاف قانون کو 30 روز میں مکمل کرنے اورپولی تھین بیگز پر پابندی کے قانون سے متعلق میڈیا پر آگاہی مہم چلانے کا بھی حکم دیاہے،فاضل بنچ نے کہا کہ تین لاکھ مینوفیکچرز کو بھی مطمئن کرنا ہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب فل بنچ کے روبروپیش ہوئے،عدالت میں چیف سیکرٹری پنجاب نے شاپنگ بیگز سے متعلق قانون کا مسودہ پیش کیا،چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہم ایک دم سے پابندی عائد نہیں کر رہے،پابندی بتدریج لگائیں گے،فاضل بنچ کے رکن جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ اس پابندی کو ڈپٹی کمشنر یقینی بنائے گا یا کوئی اور؟جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شاپنگ بیگز پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے انسپکٹرز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا کہ رولز پر تین تین سال تو عمل درآمد نہیں ہوتا،اس معاملے کو صرف شاپنگ بیگز تک محدود نہ رکھیں کچھ اور بھی پلاسٹک کی چیزیں نقصان دہ ہیں۔
پلاسٹک بیگز

مزید :

صفحہ آخر -