پوری دنیا میں کپیسٹی بلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، جسٹس محمد قاسم

 پوری دنیا میں کپیسٹی بلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، جسٹس محمد قاسم

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کپیسٹی بلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے،  ہماری عدلیہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فاضل جج نے مزید کہا کہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس اور کورسز ہماری موجودہ سکلز میں مزید نکھار پیدا کرتی ہیں، کیس مینجمنٹ میں مہارت ہونا ججوں کے لئے بہت ضروری ہے، فوجداری مقدمات اور انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں ٹرائلز کا وقت پر مکمل ہونا بہت اہم ہے،تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے ابتدائی سیشن میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، جزیلہ اسلم ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور دیگر انسٹرکٹرز و افسروں نے بھی شرکت کی۔

جسٹس قاسم

مزید : صفحہ آخر


loading...