چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کارروائیاں کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پرفل بنچ تشکیل

 چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کارروائیاں کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمدشمیم خان نے چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کی کاروائیاں کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پرفل بنچ تشکیل دے دیا گیاہے،چیف جسٹس نے جسٹس محمدقاسم خان، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل فل بنچ تشکیل دیا ہے۔ جسٹس محمدقاسم خان نے لارجر بنچ کی سفارش کے ساتھ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوایا تھا،درخواست گزار اے کے ڈوگر کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کی کاروائیوں کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کا کہناہے کہ نیب آرڈیننس اور چیئرمین نیب کی تقرری آئین و قانون کے مطابق نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ نیب کی کاروائیاں کالعدم قرار دی جائیں۔
فل بینچ

مزید :

صفحہ آخر -