رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں  ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس  کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں  ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس  کیخلاف درخواست ...

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس کے خلاف دائردرخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے 28 اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار رانا مشعود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے پہلے ان کے موکل کانام بلیک لسٹ میں شامل کروایا تھا اب نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیاہے،اب ہم درخواست میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، جس پر نیب کے وکیل ایس ایم رسول چھٹہ نے کہا کہ یہ درخواست دائر کریں،انہوں نے طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی تھی، ہم اس کا جواب داخل کروائیں گے، درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہناہے کہ نیب نے 2017 ء میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا، اب گزشتہ کچھ ماہ سے نیب نے دوبارہ انکوائری کھول کر کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر


loading...