روپوش شہزاد اکبر نوکری بچانے پھر منظر عام پرآگئے، مریم اورنگزیب

    روپوش شہزاد اکبر نوکری بچانے پھر منظر عام پرآگئے، مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس وزیر، مشیر کی نوکری خطرے میں ہو، نوازشریف اور شہبازشریف کا نام لینا شروع کر دیتے ہیں،شہزاد اکبر صاحب بیان نہ دیں بیرون ملک دوسو ارب کہاں ہیں جواب دیں؟ شہبازشریف کا نام لے کر آپ اپنی ناکامی، نااہلی اور جھوٹ چھپا نہیں سکتے،ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ 2019ء نے حکومت کی نالائقی اور جھوٹ اور کرپشن کا پول کھول دیا ہے۔ گزشتہ روزمعاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان کی مذمت اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے مقدمے کے خوف سے روپوش شہزاد اکبر نوکری بچانے پھر منظر عام پرآگئے،شہزاد اکبر صاحب آپ نے جھوٹی خبر شائع کراکے ڈیلی میل کو پھنسا دیا۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ بعد پھر نمودار ہونے والے شہزاد اکبر صاحب بیان نہ دیں بیرونِ ملک دوسو ارب کہاں ہیں جواب دیں؟،ڈیلی میل نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب پر مہلت مانگی ہے،ڈیلی میل والے شہزاد اکبر کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ جھوٹی خبر شائع کرائی تھی، اس کا ثبوت دیں،جھوٹی خبر چھپوانے کے بعد شہزاد اکبر لاپتہ ہوگئے تھے،سرکاری خرچ پر جھوٹے کاغذ لہرانے کے جھوٹے الزامات لگانے کا جواب دیں،چورچور کہنے والوں کی چور حکومت میں ایک سال میں جو کرپشن ہوئی آج بیرونی دنیا گواہی دے رہی ہے،جھوٹی اور چور حکومت نے دوسروں پہ جھوٹے الزام لگائے، ملک کی جگ حسائی کروائی، ملک کو جھوٹ کی بنیاد پہ بد نام اور خود کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر