سٹریٹ کریمنلز نے میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا،آئی جی سندھ

سٹریٹ کریمنلز نے میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کمیونٹی پولیس کے سیمینار میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ کریمنلز نے انکے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا ہے۔ بڑے جرائم کنٹرول کرلیے لیکن سٹریٹ کرائم کا مسئلہ باقی ہے۔کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ سے متعلق این جی او کے تحت نجی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پولیس کے کردار کو عوام سے مزید قریب کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں، میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی؟ بھائی اور بھتیجے بھی لٹ چکے ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑے جرائم کو کنٹرول کیا گیا ہے لیکن سٹریٹ کرائم کی دوسری وجوہات بھی ہیں، ان وجوہات کو ایڈرس کرنا بھی ضروری ہے۔ پولیس کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک نہیں، پیسے لیتے ہیں، تفتیش ٹھیک نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ تعاون نہیں کرتے، اطلاع نہیں دیتے، گواہی نہیں دیتے۔ میں پولیس فورسز سے کہوں گا کہ ایسا رویہ اپنائیں کہ لوگ قریب آئیں۔
آئی جی سندھ

مزید :

صفحہ آخر -