وزیر اعظم سمیت کسی کو فضل الر حمن کے مارچ سے پر یشانی نہیں،گورنر پنجاب

وزیر اعظم سمیت کسی کو فضل الر حمن کے مارچ سے پر یشانی نہیں،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت کسی کو مولانا فضل الر حمن کے مارچ سے کوئی پر یشانی نہیں، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کیلئے آب پاک اتھارٹی نے کام شروع کر دیا ہے، یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا ہے۔ وہ جمعرات کے روز کنگ ایڈ وارڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے10کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وائس چانسلرکنگ ایڈ وارڈ میڈ یکل کالج یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن کو بہت پرانا جانتا ہوں اور مجھے امید ہے مولانا فضل الر حمن اپنی ضد کو چھوڑ کراحتجاجی مارچ نہ کر نے کے بارے ضرور سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے وزیر اعظم عمرا ن خان اور میرے سمیت حکومت کے کسی فرد کے چہرے میں کوئی پر یشانی دیکھی ہے؟میں واضح کردینا چاہتاہوں کہ عوام آج بھی حکومت کیساتھ ہیں۔ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو حکومت کی بدتر ین مخالف ہیں وہ بھی مولانا فضل الر حمن کے ایجنڈے کو مستر دکر رہی ہیں۔احتجاجی مارچ مکمل طور پر فلاپ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا مبارکباد کے مستحق ہیں مجھے یقین ہے یہاں سے ڈگری لینے والے بچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کے خدمت کریں گے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...