پاکستان پوسٹ انٹرن شپ، 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے اعلان

  پاکستان پوسٹ انٹرن شپ، 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا ہے کہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرن شپ کر سکیں گے۔ نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا۔پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔
پاکستان پوسٹ

مزید :

صفحہ آخر -