معاشرتی برائیوں کے تدارک میں منبر اور محراب کا کردار کلیدی، نورالحق قادری

معاشرتی برائیوں کے تدارک میں منبر اور محراب کا کردار کلیدی، نورالحق قادری

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین العقائد ہم آہنگی نور الحق قادری نے علماء اور تدریسی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے ادا کریں، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور معاشرتی برائیوں کے تدارک میں منبر اور محراب کا کردار کلیدی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں کا منشیات کی روک تھام اور ذہنی امراض کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منبر اور محراب کے بامعنی کردار سے ہی معاشرہ بدلے گا، تربیتی نظام میں جامعیت کو رائج کیا جائے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ برائیوں سے چھٹکارا احسن اسلوب سے ممکن ہے، منشیات کی ہولناکیوں سے بچاو میں سب سے اہم کردار علما واساتذہ کا ہے، اساتذہ، علما و طلبا مل کر منشیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس غلام قادر نے کہا کہ سرحد پار سے منشیات کی ملک میں آمد کو روکنا بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا، اے این ایف 29 تھانے اور 5 علاقائی ڈائریکٹورئٹس کے ذریعے سرگرم عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2001 ء سے پاکستان پوست سے پاک ملک ہے۔ ڈپٹی ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ منشیات کے شکار لوگوں کو مجرم نہیں مریض سمجھ کر مدد کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اے این ایف زندگی کے نام سے جلدایپ کا اجرا کرے گا، نشہ ایک لعنت ہے، سخت سزائیں ضروری ہیں۔ نشے کی لعنت سے چھٹکارا آگاہی اور مل جل کر کام کرنے سے ممکن ہے۔

نورالحق قادری

مزید : صفحہ آخر


loading...