پہلی مشاورتی حج ورکشاپ آج حاجی کیمپ کراچی میں ہو گی

  پہلی مشاورتی حج ورکشاپ آج حاجی کیمپ کراچی میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء کی تیاریوں کیلئے تجاویز کے حصول اور حج 2019ء کی غلطیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزارت مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے زیر اہتمام پہلی مشاورتی حج ورکشاپ آج حاجی کیمپ کراچی میں ہو گی،وفاقی وزیر مذہبی امور تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے،ہوپ سندھ کے چیئرمین نذیر احمد،سابق چیئرمین محمد سعید سمیت پرائیویٹ سکیم اور سرکاری سکیم کے 2019ء کے حجاج کرام کو بھی فیڈبیک کے لیے دعوت دی گئی ہے،گروپس کی صورت میں بحث ہو گی اور اس کے بعد تجاویز جمع کی جائیں گی۔
 پہلی مشاورتی حج ورکشاپ

مزید :

صفحہ آخر -