حکومت سندھ کا کرپشن کے بڑے کیسز میں گرفتاریوں کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈسک) ذرائع حکومت سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ چیف سیکرٹری نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو گرفتار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق بدعنوان سرکاری افسران اور ملازمین کی گرفتاری کی منظوری اینٹی کرپشن کیسز میں دی گئی۔ بدعنوانی میں ملوث افسران کا تعلق محکمہ خوراک، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ کوا?پریٹو سے ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن، یونیورسٹی اور بورڈز اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین بھی شامل ہیں۔بے نظیر بھٹو یوتھ پروگرام اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے 22 افراد کی گرفتاری کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ اقلیتی امور میں کرپشن پر متعدد افسران پر مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس 7 اور 8 کی تعمیر میں کرپشن کرنے والوں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکومت سندھ