اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب  اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب  اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کااجلاس آج بروز جمعہ کی صبح ساڑھے 9 بجے سپیکر چودھری پرویز الہٰی کی صدارت میں شروع ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے جبکہ علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاو¿ نوٹسسز کے زبانی جوابات دئیے جائیں گے ۔واضح رہے ےہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے جس میں امن و امان، ڈینگی، صحت کی عدم سہولیات، مہنگائی اور کشمیر کی صورتحال پر عام بحث کی جائےگی،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ہونےوالا آج کا ےہ اجلا س صرف ایک روز کےلئے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ آخر