مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

  مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

  



کراچی( آن لائن ) پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی ہم پر واضح نہیں ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے گزریں گے کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نیت پر شک نہیں ہے، مولانا آزادی مارچ کا آغاز کررہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کو تیز کرے گی تو جو بھی اتحاد بنے گا ہم ساتھ دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے ایک بھائی کو ایک سائیڈ لگائیں اور دوسرے بھائی کو دوسرے سائیڈ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ کراچی سے شروع کریں گے تو یہں تو پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے ا?زادی مارچ کی حمایت اور دھرنے کی مخالفت کی تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا آئین سب کو احتجاج کی اجازت دیتا ہے، جمہوری حق ہے، پیپلز پارٹی شروع سے دھرنے کی سیاست کی مخالف رہی ہے، فضل الرحمان کے ا?زادی مارچ کی حمایت کی ہے، استقبال کریں گے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا سندھ حکومت فضل الرحمان کی جماعت سے رابطہ کرے گی، سندھ میں ا?زادی مارچ والوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا شیڈول ملنے کے بعد مقامی رہنما شرکا کا استقبال کریں گے، پیپلز پارٹی کے عہدے دار ہر شہر میں ا?زادی مارچ کے شرکا کو خوش آمدید کہیں گے۔ 

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر


loading...