فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں، عبدالقوی

فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں، عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ زرد امامہ پہن کر جے ےو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں۔27 اکتوبرکو مولانا فضل الرحمن اپنی نا سازی صحت کے نام پربیرون ملک شفٹ ہوجائیں گے۔ لاہور پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقوی کاکہناتھاکہ پاکستان امت مسلمہ کی نمائندگی کررہاہے۔ مولانا فضل الرحمان چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ چندے اوردھندے کاانجام مندہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن 25 اکتوبر تک چندہ مانگیں گے اور پھر وہ 26 اکتوبر کو بیمار ہو کر اگلے دن ےعنی 27 اکتوبر مارچ والے دن کو بیرون ملک چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کو پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں،اس کے بعد ہم ان کو بتائیں گے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں، پانچ دن بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی،انہوں نے کہا کہ آپ غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رومال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔
مفتی قوی

مزید :

صفحہ آخر -